28 فروری ، 2016
میر پور......ایشا کپ ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں مقابلے میں میزبان بنگلا دیش نے صابر رحمان کےشاندار 80رنز کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے148رنز کا ہدف دیا ہے۔
بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف میچ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی ،محمد مٹھن کو میتھیوز نے آئوٹ کیا ،اگلے ہی اوور میں سومیا سرکار بھی بنا کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے،ان کی وکٹ کالوسیکاراکے حصے میں آئی۔
سری لنکن کو تیسری کامیابی 26کے مجموعی اسکور پر ملی جب مشفق الرحیم 4رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے،جلد ہی تیسرا کھلاڑی آئوٹ ہونے پر میزبان ٹیم پر دبائو بڑھ گیا۔
صابر رحمان اور شکیب الحسن نے چوتھی وکٹ کی شراکت پر اسکور 108رنز تک پہنچادیا ،اس دوران صابر رحمان نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی ،وہ 80رنز بناکر چمیراکا شکار بننے ،ان کی اننگ میں 3چھکے اور 10چوکے شامل تھے۔
شکیب الحسن 32رنز بناکر چمیراکی گیند پر چندی مل کو کیچ تھما بیٹھے،اس کے بعد نور الحسن 2،مشرفی مرتضیٰ 2بناکر آئوٹ ہوئے تو ٹیم اسکور بورڈ پر7وکٹ کے نقصان پر 147رنز کا مجموعہ سجا چکی تھی ،بنگال ٹائیگر کی طرف محمد اللہ 12گیندوں پر 23رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
سری لنکا کے چمیرا نے 3جبکہ میتھیوز اور کالوسیکارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جبکہ 2 کھلاڑی رنز آئوٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہا ہے،پچھلے 2 میچز میںبنگلہ دیش نےعرب امارات کو شکست دی تھی جبکہ بھارت کے ہاتھوں وہ شکست کھا گیا تھا،اسی طرح سری لنکا کا یہ دوسرا میچ ہے وہ پہلے میچ میں عرب امارات کو شکست دے چکا ہے۔