05 جون ، 2012
اسلام آباد… رحمان ملک کو وزیر اعظم کا مشیر داخلہ بنائے جانے کے خلاف مسلم لیگ ن نے سینیٹ اجلاس سے واک آوٴٹ کیا ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ کی زیر صدارت ایوان بالا کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کو مشیر داخلہ بنا کر سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑایا گیا،اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ دوہری شہریت کے حوالے سے بہت سا ابہام پیدا ہو رہا ہے۔ اٹارنی جنرل یا وزیر قانون اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں ، سعید غنی کے مطالبے پر ڈپٹی چیئر مین صابر بلوچ نے اٹارنی جنرل کو طلب کیا تاہم وہ ایوان میں نہ آئے۔ بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنا عوام کا حق ہے۔ احتجاج کو روکنا ہے تو حکومت بجلی فراہم کرے ، سینیٹ کا اجلاس اب کل شام 5 بجے ہو گا۔