05 جون ، 2012
پشاور…خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے تصدیق کی ہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں اورسرکاری طورپرانہیں نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔میڈیاسے گفتگومیں میاں افتخارنے کہاکہ انہیں دھمکیاں ملنامعمول ہے تاہم حالیہ دورہ برطانیہ کے بعدانہیں سرکاری سطح پرتحریری طورپرخطرات سے آگاہ کیاگیااورنقل وحرکت محدودکرنے کی ہدایت کی گئی۔میاں افتخارنے کہا کہ وہ دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے بیٹے کاخون معاف کرسکتے ہیں اگرشدت پسندمذاکرات پرآمادہ ہوں۔میاں افتخارنے کہا دہشت گردی کے نتیجے میں چاہے جتنابھی خون بہے،مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔