دنیا
05 جون ، 2012

ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے اختتام پر ملکہ برطانیہ کا بالکونی سے دیدار

ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے اختتام پر ملکہ برطانیہ کا بالکونی سے دیدار

لندن…ملکہ برطانیہ کی تاجپوشی کی ساٹھ ویں سالگرہ کی تقریبات کے اختتام پر ملکہ برطانیہ نے بالکونی سے شہریوں کو دیدارکرایا ۔سینیٹ پال کیتھیڈرل میں مذہبی تقریب کیلئے ملکہ آئیں توانکی سلامتی کیلئے دعائیہ الفاظ سے خیرمقدم کیاگیا۔یہ وہی مقام ہے جہاں 19سو81میں شہزادہ چارلس اورشہزادی ڈیاناکی شادی ہوئی تھی۔ملکہ کے بیمار شوہر شہزادہ فلپ کی کمی اس وقت بھی محسوس کی گئی جب ملکہ کے ساتھ انکے ولی عہد بیٹے شہزادہ چارلس بیٹھے۔چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ آرچ بشپ آف کینٹبری روآن ولیمزنے ملکہ کوخراج تحسین پیش کیا۔رواآن ولیمزنے کہاکہ یہ 6عشرے اس بات کازندہ ثبوت ہیں کہ عوام کی خدمت ممکن ہے اوراس سے خوشیاں بھی ملتی ہیں۔ملکہ نے پارلیمنٹ میں ظہرانے میں شرکت کی۔اورپھر19سو2کی اس بگھی میں سوارہوکرمحل کی جانب روانہ ہوئیں،جس میں شادی کے بعد ان کے پوتے شہزادہ ولیم اورکیٹ محل لوٹے تھے۔یہاں بھی ان شہزادہ فلپ کی کمی محسوس کی گئی ، جنہیں ملکہ نے شادی کی 19سو97میں سنہری سالگرہ پراپنی مضبوطی کی علامت ٹہرایاتھا۔ملکہ کے ولی عہدبیٹے شہزادہ چارلس اورانکی اہلیہ کمیلاپارکرنے یہ کمی پوری کرنیکی کوشش کی۔موسم نے بھی ساتھ دیااورکشتی رانی کے دوران ہوئی بارش جیسی صورتحال نہیں ہوئی اورسڑک کیاطراف لوگوں کی بڑی تعدادبھی محل کے دروازے تک جمع تھی۔جس نے ملکہ کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھی۔تقریب اس وقت اپنے عروج پرپہنچی جب ملکہ شاہی خاندان کے دیگرافرادکیساتھ بکنگھم پیلس کی بالکونی پرآئیں اورسامنے جمع ان ہزاروں افرادکا شکریہ اداکیاجویونین جیک لہراکراپنی خوشی کااظہارکررہے تھے۔رائل ایئرفورس کے18طیاروں نے فلائی پاسٹ پیش کیاجن میں جنگ عظیم دوم کالنکاسٹربمباراورریڈایئروزبھی شامل تھے۔آسمان یونین جیک کے رنگ سے رنگین ہوگیا۔

مزید خبریں :