انٹرٹینمنٹ
29 فروری ، 2016

شاہ رخ خان کامشہور کردار فلم’فین‘میں شامل

شاہ رخ خان کامشہور کردار فلم’فین‘میں شامل

ممبئی .....شاہ رخ کی مشہور زمانہ فلم’ڈر‘میں ان کا ولن کا کردار کسے یاد نہیں تاہم اب ایک بار پھر یہ کردار کنگ خان کی نئی فلم ’فین‘میں دہرایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق فلم فین کے ہدایت کار منیش شرمااپنی فلم میں کنگ خان کی1993میں ریلیز ہونے والی فلم 'ڈرکے کامیاب ولن کے کردار کو بھی شامل کریں گے۔

واضح رہے فلم فین میں شاہ رخ خان ڈبل کردار ادا کر رہے ہیں، جس کی کہانی آریان کھنہ اور ان کے مداح کے گرد گھومتی نظر آتی ہے۔یہ فلم رواں سال 15اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :