01 مارچ ، 2016
سیالکوٹ…سیالکوٹ ایئرپورٹ سے پونے 4 کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،شارجہ جانے والے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر عرفان الطاف کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس سے 1لاکھ 80ہزار یورو اور 5 لاکھ 80ہزار درہم برآمد ہوئے ،ملزم کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم کی نشاندہی پر پارکنگ میں موجود ملزم کے 2ساتھیوں عمران خان اور عدنان خان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم سے برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی کی مالیت پونے 4کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔