06 جون ، 2012
پیرس… پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق فرنچ اوپن ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں اپنے ڈچ ساتھی جولین روجرز کے ساتھ مقامی اسٹار مائیکل لوڈرا اور سربیا کے نیناڈز مونچ کے خلاف فتح حاصل کی ۔ ان کی حریف جوڑی ریٹائر ہونے پر میچ ختم کردیا گیا۔