06 جون ، 2012
کراچی… سیارہ زہرہ نے سورج کے سامنے سے اپنا سفر مکمل کر لیا۔ یہ منفرد نظارہ اب ایک سو5سال بعد دوبارہ دیکھنے کو ملے گا۔ لاہورسمیت پنجاب کے کئی علاقوں کے مکین مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے یہ نظارہ دیکھنے سے محروم رہے ۔ماہرین فلکیات کے مطابق 1761ء اور پھر1769ء میں جب زہرہ سورج کے سامنے سے گزرا تو سائنسدان، زمین سے سورج تک کا فاصلہ ناپنے میں کامیاب ہوئے۔