کھیل
04 مارچ ، 2016

ایشیا کپ کرکٹ میںآج سری لنکا پاکستان کے مد مقابل

ایشیا کپ کرکٹ میںآج سری لنکا پاکستان  کے مد مقابل

ڈھاکا......ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا آخری گروپ میچ میںآج پاکستان سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ غیر اہم ہے،گرین شرٹس نے اس مقابلےکیلئے ٹریننگ تو کی مگر کپتان شاہد آفریدی سمیت پانچ کھلاڑی غیر حاضر رہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اب پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کے لیے بے معنی ہو گیا ہے،لیکن کپتان شاہد آفریدی سمیت پانچ کھلاڑی جن میں شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد عامر اور محمد سمیع وہ دیگر کھلاڑی شامل تھے اس آپشنل ٹریننگ سیشن میں نہیں پہنچے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان یہ ایونٹ کا آخری لیگ میچ ہوگا جس کے بعد اتوار چھ مارچ کو بھارت اور بنگلادیش فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید خبریں :