پاکستان
06 جون ، 2012

چیف جسٹس کے بیٹے کے معاملے کے پیچھے حکومت کا ہاتھ نہیں، قمر زمان کائرہ

چیف جسٹس کے بیٹے کے معاملے کے پیچھے حکومت کا ہاتھ نہیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس احتجاج کی وجہ سے نہیں رک سکتا، یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ چیف جسٹس کے بیٹے کے معاملے کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں قمر زمان کائرہ کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے بیٹے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے تک کچھ نہیں کہہ سکتے، ملک ریاض نے آشیانہ ہاوٴسنگ منصوبے میں شہباز شریف کی بھرپور مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دباوٴ میں آکر چیزیں غلط کر دیتے ہیں، نقل کر کے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 90ء کی دہائی کی سیاست نہیں چاہتے، جمہوریت اور آمریت کا موازنہ نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :