انٹرٹینمنٹ
07 مارچ ، 2016

بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ زینت امان لاہور آرہی ہیں

بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ زینت امان لاہور آرہی ہیں

کراچی....جنگ ویب ڈیسک.....نئی دہلی میں کامیابی کے بعد’ شان پاکستان ‘کا دوسرا ایڈیشن ’کیا دلی کیا لاہور‘ رواں ماہ لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے،جس میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ زینت امان بھی شرکت کریں گی۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے بہترین شیفس شرکت کریں گے۔دونوں ممالک کے شیفس کے ہاتھوں تیار کردہ مختلف کھانوں کے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ موسیقی کی محفل بھی جمے گی۔

شان پاکستان 20سے22مارچ تک لاہور میں جاری رہے گا۔’ایک شام دوستی کے نام ‘سے محفل موسیقی کا انعقاد بھی ہوگا جس میں بالی وڈ کے معروف پلے بیک سنگرریکھابھردواج پاکستانی فنکاروں اسرار اور سندھ کی لوک فنکار ہ مائی ڈھائی کے ساتھ پرفارم کریں گے۔

پہلے ایونٹ کا انعقاد ستمبر 2015 میں نئی دہلی میں ہوا۔

مزید خبریں :