پاکستان
06 جون ، 2012

بجلی بحران کے اصل ذمہ داران نواز شریف ہیں، تنویر اشرف کائرہ

بجلی بحران کے اصل ذمہ داران نواز شریف ہیں، تنویر اشرف کائرہ

لاہور … پیپلز پارٹی کے رہنماء تنویر اشرف کائرہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران کے اصل ذمہ دار نواز شریف ہیں، انہوں نے 1996ء میں 11ہزار میگا واٹ کے پراجیکٹس پر دستخط نہ کر کے ملک کو مہنگی بجلی کے طوفان میں دھکیلا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر اشرف کائر ہ کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مینار پاکستان میں ڈرامہ رچایا ہے، ملک میں مساوی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جب ان سے دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ کے شیڈول کا سوال کیا گیا تو تنویر اشرف کائرہ کوئی جواب نہ دے سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2008ء کے بجٹ میں پنجاب میں 350 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پیش کئے تھے لیکن چنیوٹ اور ڈیرہ غازی خان میں منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں :