پاکستان
06 جون ، 2012

بجلی کی لوڈ شیڈنگ: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کا احتجاجی تحریک کا اعلان

بجلی کی لوڈ شیڈنگ: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کا احتجاجی تحریک کا اعلان

پشاور … جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف 13 جون سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے امیرپروفیسرابراہیم خان نے اعلان کیا کہ 13جون سے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبے میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی اور تمام اضلاع میں احتجاجی جلسے منعقد کئے جائیں گے جبکہ 6 جولائی کو پشاور میں بڑا احتجاجی جلسہ کیا جائیگا۔ ان کا کہناتھا کہ بجلی کی پیداوار کے حوالے سے جماعت اسلامی نے اپنا منشور تیار کرلیا ہے جس کے مطابق حکومت میں آنے کے بعد 6 ماہ میں بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچائی جائے گی، لائن لاسز اور بجلی چوری کا خاتمہ کیا جائے گا، 2 سال میں ایران، چین اور وسط ایشیا سے بجلی اور گیس لینے کا آغاز کردیا جائیگا۔

مزید خبریں :