06 جون ، 2012
جعفر آباد … بالائی بلوچستان میں طوفانی ہواوٴں کے بعد جعفرآباد و نصیرآباد میں غیر معمولی طور پر گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گرمی کا زور ٹوٹنے سے لاکھوں شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ رات گئے بلوچستان کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ طوفانی ہواوٴں کا سلسلہ جاری تھا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور آسمان پر گرد آلود بادل سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ جبکہ بجلی کے بحران کے باعث ان علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ اکثر علاقوں میں پرائیوٹ ٹینکرز اور گدھا گاڑیوں کے ذریعے پانی حاصل کررہے ہیں۔