29 جنوری ، 2012
پشاور…نادرا ایمپلائز یونین کی طر ف سے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔نادرا کے ملازمین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پہ ان کے مطالبات درج تھے،ملازمین نے نادرا انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ملازمین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں نادرا کے چھ ہزار ملازمین کنٹریکٹ پہ ہیں، جنہیں مستقل کیا جائے اور ان کی تنخواہوں اور الاوٴنس سے کٹوتی ختم کی جائے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ اُن سے اضافی کام لیا جاتا ہے ،ان کے اوقات کارمقرر کیے جائیں۔ ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم ہاوٴس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا۔