07 مارچ ، 2016
ممبئی .........نئے سال کا آغاز ہوتے ہی جہاں نا صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ کی کئی جوڑیوں نے اپنے راستے ایک دوسرے سے جدا کرنے کا فیصلہ کیا وہیں کئی جوڑیاں شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار نظر آرہی ہیں۔
اسی سلسلے میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشاباسو اور کرن سنگھ گروورکی شادی کی خبریں بھی میڈیا کا حصہ بنی ہوئی ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق بپا شا باسو نے کرن سنگھ گروور سے منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
اس قسم کی باتوں سے میری ذاتی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، یہ میری زندگی ہے اس لئے جب تک میں خود اپنی شادی کا اعلان نہ کروں اس وقت تک ایسی باتیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے یہ دونوں اداکار بالی ووڈ فلم’الون‘میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔