پاکستان
06 جون ، 2012

پاکستان میں فضائی حادثات کے ذمہ دار سی اے اے حکام ہیں، ساسی

اسلام آباد … فضائی سفر سے متعلق غیر سرکاری تنظیم کے نمائندوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں فضائی حادثات کی ذمہ داری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے محکمہ چلانے والے حکام کے سر ہے۔ اسلام آباد میں سوسائٹی آف ایئر سیفٹی انویسٹی گیشنز کے صدر نسیم احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں فضائی حادثات کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بوئنگ کے ماہرین نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی تحقیقاتی ٹیم بھی بغیر کسی نتیجے کے واپس چلی گئی۔ نسیم احمد کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں مورد الزام پائلٹ کو ٹھہرا کر معاملہ ختم کر دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس اور فضائی عملے کی جسمانی اور نفسیاتی سلیکشن کا طریقہ کار بھی شفاف نہیں ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ بھوجا ایئر لائن کے طیارہ حادثے کے متاثرین کے لواحقین کو ابھی تک معاوضے کی پہلی قسط بھی نہیں ملی۔

مزید خبریں :