06 جون ، 2012
اسلام آباد … ملک ریاض نے ارسلان افتخار کیس میں زاہد حسین بخاری کو اپنا وکیل مقررکردیا ہے۔ بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ اور معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار سے متعلق سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس کیس کیلئے زاہد حسین بخاری کو اپنا وکیل مقرر کردیا ہے۔ زاہد حسین بخاری نے تصدیق کی ہے کہ وہ ملک ریاض کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔