پاکستان
06 جون ، 2012

حیدر آباد: 2 گروپوں میں فائرنگ، نوجوان ہلاک،12 افراد زخمی

حیدر آباد: 2 گروپوں میں فائرنگ، نوجوان ہلاک،12 افراد زخمی

حیدر آباد … حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں ایک نوجوان ہلاک اور خاتون سمیت12 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے باعث علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں اس وقت پیش آیا جب آرائیں برادری کے مسلح افراد نے ذیشان قریشی کے گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں آرائیں اور قریشی برادری کے درمیان جھگڑے نے شدت اختیار کرلی۔ فائرنگ سے نوجوان ذیشان ہلاک اور 12 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں 4 سالہ بچی ایمن اورایک خاتون مسماة صبا الطاف بھی شامل ہیں۔ اندھا دھند فائرنگ کے باعث علاقہ میدان جنگ بنا رہا اور شہری محصور ہوکررہ گئے جبکہ پولیس کو علاقے میں جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مشتعل لواحقین نے ہنگامہ آرائی کی۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کرصورتحال پر قابو پایا، علاقے کے لوگوں کے مطابق جھگڑا اعظم آرائیں، شاہد آرائیں اور مقتول ذیشان کے درمیان لڑکی کے تنازع پر ہوا ۔

مزید خبریں :