کھیل
06 جون ، 2012

پیرس: فرنچ اوپن ٹینس کا سیمی فائنل جیتنے کی کوشش کرینگے، اعصام الحق

پیرس: فرنچ اوپن ٹینس کا سیمی فائنل جیتنے کی کوشش کرینگے، اعصام الحق

پیرس … پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق آج فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں امریکی جوڑی برائن برادرز کے مدمقابل ہوں گے، اعصام الحق کا کہنا ہے کہ وہ سیمی فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے، اْن کا ہدف ٹائٹل جیت کر اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ پیرس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں برائن برادرز کو شکست دینے کی کوشش کریں گے، کچھ عرصے قبل بھی اس جوڑی کو ہراچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بوپنا سے جوڑی ٹوٹنے کے بعداْن کو یولین روزے سے پیئر بنانے میں کچھ وقت لگا، مگر ابھی کافی انڈر اسٹینڈنگ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیرس صرف ایک ہی ارادے سے آئے ہیں اور وہ ہے لندن اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنا۔ اعصام کا کہنا تھا کہ اْن کا کیریئر بنانے میں والدین اور اْن کے کوچ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی پاکستانی قوم اْن کیلئے دعا کرتی آئی ہے اور وہ اس مرحلے پر بھی قوم سے درخواست کریں گے کہ وہ اْن کی فتح کیلئے دعا کرے۔ اس موقع پر اعصام الحق کے والدین بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنے بیٹے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :