08 مارچ ، 2016
واشنگٹن......... امریکا نے اپنے شہریوں کو لاؤس کا سفر اختیار نہ کرنے اور وہاں محتاط رہنے کا نیا انتباہ جاری کر دیا۔
اس سے قبل امریکا کے محکمہ خارجہ نے گذشتہ ماہ جنوبی مشرقی ایشیائی ملک لاؤس کے لئے سفری انتباہ(ٹریول وارننگ)جاری کی تھی تاہم چند روز قبل وہاں روڈ نمبر 13 پر چلتی ٹریفک پر نا معلوم افراد کی فائرنگ کے بعد نیا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
لاؤس میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کو ایک مخصوص روڈ نمبر 13کی طرف جانے سے منع کر دیا گیا ہے جو دو مشہور سیاحتی مقامات کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔