08 مارچ ، 2016
تہران...........ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے بغداد کا دورہ کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاسم سلیمانی کا دورہ بغداد کئی مہینوں بعد کیا جانے والے غالبا پہلا غیر ملکی سفر ہے کیونکہ اس سے قبل ان کی شامی شہر حلب میں ایک فوجی کارروائی کے دوران شدید زخمی ہونے کی اطلاعات آتی رہی ہیں اور وہ طویل عرصے تک خبروں سے دور رہے۔
جنرل قاسم سلیمانی نے بغداد میں کسی قسم کی سیکیورٹی یا فوجی ملاقاتیں نہیں کیں حالانکہ ماضی میں وہ ایسی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں کیونکہ وہ عراق میںالحشد الشعبی نامی مسلح ملیشیا کے براہ راست نگران ہیں۔ یہ گروپ عراقی حکومت کے مینڈیٹ سے باہر ہے اور ایران اسے عراق کے اندر لڑائی کے بعد شام میں بھی استعمال کرتا رہا ہے۔