08 مارچ ، 2016
سنگاپور.......... ایران اور سنگاپور کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی مسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات میں توسیع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن سے ملاقات کہا ہے کہ ایران مختلف اقتصادی شعبوں، خصوصاً توانائی، بینکنگ، سمندری نقل و حمل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیٹروکیمیکل اور سرمایہ کاری میں سنگاپور کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ملاقات میں سنگاپور کے وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کئے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ سنگاپور مختلف شعبوں خصوصا پیٹروکیمیکل کے شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔