دنیا
08 مارچ ، 2016

سعودی وزیرخارجہ کی مودی سے ملاقات،دوطرفہ امورپر گفتگو

سعودی وزیرخارجہ کی مودی سے ملاقات،دوطرفہ امورپر گفتگو

نئی دہلی.......... بھارت اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عدل بن احمد الجبیر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہاکہ بھارت ، سعودی عرب کے ساتھ دوستی اور اپنے رشتے کو کافی اہمیت دیتا ہے اور اسکے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔

اس موقع پرسعودی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ ان کا ملک اپنی خارجہ پالیسی میں بھارت کو خاص مقام دیتا ہے۔

مزید خبریں :