پاکستان
06 جون ، 2012

مولانا اسلم شیخوپوری کے قتل کی تحقیقات کی خود نگرانی کرونگا، قائم علی شاہ

مولانا اسلم شیخوپوری کے قتل کی تحقیقات کی خود نگرانی کرونگا، قائم علی شاہ

کراچی … وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ مولانا محمد اسلم شیخوپوری اہم دینی شخصیت تھے، ان کے قتل کے ضمن میں تحقیقاتی کمیٹی کی خود نگرانی کر کے پیشرفت حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں جمعیت علمائے اسلام ف کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد میں قاری محمد عثمان، محمد اسلم غوری، مولانا عبدالکریم عابد اور عثمان اسلم شیخوپوری شامل تھے۔ جے یو آئی کے وفد نے سندھ بالخصوص کراچی میں صوبائی حکومت کی طرف سے امن امان کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ کراچی پاکستان کا بڑا شہر اور ملک کے کونے کونے سے روزگار کیلئے آنے والوں کا مسکن ہے جبکہ کراچی ہم سب کا ہے اور ہمیں محبت، بھائی چارگی کا پیغام پھیلا کر اسے سکون امن و آتشی کا گہوارا بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر مرحوم مولانا محمد اسلم شیخوپوری کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ بھی پڑھی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مولانا اسلم شیخوپوری کی دینی و علمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں :