دنیا
09 مارچ ، 2016

گوانتاناموبے:پاکستانی قیدی کو ضمانت کا موقع فراہم کر نے کا فیصلہ

گوانتاناموبے:پاکستانی قیدی کو ضمانت کا موقع فراہم کر نے کا فیصلہ

میامی..........امریکا کی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی کو 13 سال میں پہلی بار ضمانت حاصل کرنے کا موقع فراہم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ قیدی پاکستانی تاجر سیف اللہ پراچہ کے حوالے سے امریکی حکام نے بتایا کہ وہ القاعدہ کو مالی امداد کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کرنے تھے۔واضح رہے کہ سیف اللہ پراچہ کو 2003 میں بینکاک سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسی سال کیوبا میں موجود جیل میں منتقل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ان پر کبھی بھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ،68 سالہ سیف اللہ پراچہ کو گزشتہ روز ضمانت کے طریقہ کار کیلئے حکومتی بورڈ کے سامنے پیش کیا گیااگر جائزہ بورڈ سیف اللہ پراچہ کے حوالے سے فیصلہ کرتا ہے کہ ان سے اب کوئی خطرہ نہیں ہے تو ان کی رہائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

اٹارنی ڈیوڈ ریمس نے بورڈ کو بتایا کہ پراچہ ایک مثالی قیدی ہوگا جو کہ ممکنہ ضمانت کے بعد پاکستان واپس جا کر اپنے خاندان اور کاروبار کو دیکھ سکے گا۔بورڈ کی جانب سے فوری طور پر کسی بھی قسم کے فیصلے کی توقع نہیں ۔

مزید خبریں :