دلچسپ و عجیب
07 جون ، 2012

نیوریارک: پہلی خلائی شٹل انٹر پرائز کو خلائی عجائب گھر منتقل کردیا گیا

نیوریارک: پہلی خلائی شٹل انٹر پرائز کو خلائی عجائب گھر منتقل کردیا گیا

نیویارک.. . . .امریکا کی پہلی خلائی شٹل انٹرپرائز کو بحری جہاز پرلاد کرخلائی عجائب گھر منتقل کردیا گیا۔بحری جہاز پررکھا ہوا خلائی جہاز انٹرپرائزجب دریائے ہڈسن میں مجسمہ آزادی کے پاس سے گزراتولوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے دریا کنارے جمع ہو گئی۔کئی لوگوں نے اس کی تصاویر بنائیں۔ناسا کا یہ جہاز مین ہیٹن میں قائم خلائی عجائب گھر منتقل کردیا گیا۔اس خلائی شٹل نے کبھی خلاء کا سفر تونہیں کیا تاہم امریکی خلائی تاریخ میں اس کی خاص اہمیت ہے۔1977 میں اس کے ذریعے ناسا نے نوماہ تک کامیاب تجربات کیے اورخلا کی تسخیر کیلئے خلائی شٹل بنالی۔

مزید خبریں :