دلچسپ و عجیب
07 جون ، 2012

نئی جنریشن کا لیپ ٹاپ، جو تہہ کیا جا سکے گا

نئی جنریشن کا لیپ ٹاپ، جو تہہ کیا جا سکے گا

نیویارک… کہتے ہیں انسان کی سوچ کی کوئی حد نہیں ہے اور اسی کانتیجہ ہے کہ آئے روز کوئی نہ کوئی نئی تخلیق منظر عام پر آتی رہتی ہے۔اسی تخلیق کا نتیجہ ہے رول لیپ ٹاپ ڈی رول ، رولنگ لیپ ٹاپ ، اور اس کو بنایا گیا ہے آج تک بننے والے تمام لیپ ٹاپس سے مختلف۔ ایک بڑی سی ٹیوب میں لپٹے ہوئے لیپ ٹاپ کو جیسے ہی ٹیبل یا فرش پر رکھ کر آن کریں گے تو یہ خود بخود کھل جائیگا۔ اس پروجیکٹ پر کام کرنے والوں کاکہنا ہے کہ اس منفرد لیپ ٹاپ میں مزیدجدت لائی جارہی ہے اور یہ مستقبل میں ایک دلچسپ تخلیق کے طور پر سامنے آئے گا۔

مزید خبریں :