کھیل
07 جون ، 2012

پالی کیلے، پاکستان اور سری لنکا میں پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پالی کیلے، پاکستان اور سری لنکا میں پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پالی کیلے… پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے، پہلا میچ آج پالی کیلے میں پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے شروع ہوگا۔ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں کی پریکٹس تو متاثر ہوئی لیکن دونوں کپتان ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بدھ کو سنگ مرمر کی مدد سے بیٹنگ پریکٹس کی، جبکہ سری لنکن ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش کی نذر ہوگیا، آج بھی پالی کیلے میں بارش کی پیشگوئی ہے لیکن کھلاڑی پرامید ہیں کہ سری لنکا کو ہوم گراوٴنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف آخری بار ون ڈے سیریز 2006 میں جیتی تھی۔

مزید خبریں :