11 مارچ ، 2016
اسلام آباد.....عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی دینے کے حوالے سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، جہاں تذلیل ہو وہاں جانا درست نہیں وزیر داخلہ نے بالکل صحیح بیان دیا ہے اور درست موقف اپنایا ہے ۔
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی دینے کے حوالے سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے جو درست نہیں ہے ، جہاں تذلیل ہو رہی ہو وہاں جانا درست نہیں جب تک بھارت سیکیورٹی کی گارنٹی نہ دے ریڈ کارپٹ استقبال نہ کیا جائے ، ٹیم کو جانے کی ضرورت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر داخلہ کا بیان اور موقف بڑا واضح ہے میں مکمل وزیر داخلہ کی اس حوالے سے تائید کرتا ہوں۔