پاکستان
14 مارچ ، 2016

لاہور :اغوا ہونے والی بچی17 روز بعد اسپتال ہی سے مل گئی

لاہور :اغوا ہونے والی بچی17 روز بعد اسپتال ہی سے مل گئی

لاہور…لاہور کے جناح اسپتال سےاغوا ہونے والی بچی کو 17روز بعد اسپتال چھوڑ جانے والی خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی، اسپتال میں زیرعلاج مانگا منڈی کی خاتون شازیہ کی 2روز کی بچی کو لیبر روم سے اغوا کیا گیا تھا۔

مانگا منڈی کی رہائشی شازیہ کی دو دن کی بچی کو 2ہفتے قبل اسپتال کے لیبر روم سے اغوا کیا گیا تھا ،17روز بعد ملنے والی بچی کو جناح اسپتال انتظامیہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے۔

ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد بچی کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :