15 مارچ ، 2016
کولکتا...... قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی بخار میں مبتلا ہوگئے، آج پریکٹس میں بھی حصہ نہیں لیا۔
بوم بوم آفریدی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد ہوٹل میں آرام کررہے ہیںاور ٹیم پاکستان بغیر کپتان کے ایڈن گارڈن میں پریکٹس کیلئے پہنچی۔
ورلڈ ٹی 20میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی اوربوم بوم کی طبیعت بہتر نہ ہونے کی صورت میں ٹیم کپتان آفریدی کے بغیر میدان میں اترے گی۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔