پاکستان
07 جون ، 2012

سلالہ واقعے کے بعد کئے گئے فیصلے عوامی ترجمانی تھے، وزیراعظم گیلانی

سلالہ واقعے کے بعد کئے گئے فیصلے عوامی ترجمانی تھے، وزیراعظم گیلانی

کراچی … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکا کے اتحادی آج اسی کے خلاف بول رہے ہیں، سلالہ واقعے کے بعد کئے گئے فیصلے عوام کی ترجمانی تھے، پرویز الٰہی کے شروع کئے گئے نہروں کے منصوبے شہباز شریف نے ختم کردیئے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب میں آیا تو آٹا بھی نہیں تھا آج برآمد کیا جا رہا ہے، آج چینی برآمد کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 3700 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرائی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دور میں شروع کئے گئے نہروں کے منصوبے موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ختم کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، نیٹو، ایساف سے تعلقات کیلئے پارلیمنٹ سے رائے مانگی، سلالہ واقعے کے بعد کئے گئے فیصلے عوام کی ترجمانی تھے، امریکا کے اتحادی آج اسی کے خلاف بول رہے ہیں۔

مزید خبریں :