07 جون ، 2012
اسلام آباد … لندن اولمپکس تک رسائی کیلئے اعصام الحق کی انفرادی کوششوں کے بعد پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بھی ان کو اولمپکس ٹکٹ دلوانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے خازن عارف قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ٹی ایف اعصام الحق کی پیشقدمی کو مانیٹر کررہی ہے۔ اولمپک کوالیفائنگ کا فیصلہ 11 جون کی درجہ بندی پر ہوگا۔ اگر اعصام الحق رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی نہیں کرسکے تو پاکستان ٹینس فیڈریشن ان کیلئے وائلڈ کارڈ اینٹری اپلائی کرے گا۔ ٹینس میں وائلڈ کارڈ اپلائی کرنے کیلئے 21 جون ڈیڈ لائن ہے اور اس ضمن میں پاکستان ٹینس فیڈریشن، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے بھی باضابطہ رابطے میں ہیں۔