دنیا
07 جون ، 2012

القاعدہ کے شدت پسند فاٹا اورافغانستان میں چھپے ہیں،جنرل ڈیمپسی

القاعدہ کے شدت پسند فاٹا اورافغانستان میں چھپے ہیں،جنرل ڈیمپسی

واشنگٹن …امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں پچھلے کچھ سال میں تبدیلیاں آئی ہیں،القاعدہ کی اعلی ٰقیادت 10سال کی جنگ میں شدید متاثر ہوئی ،القاعدہ کے شدت پسند فاٹا اورافغانستان کے کچھ علاقوں میں چھپے ہیں،بھارت خطے کااہم ترین اور سب سے بڑاجمہوری ملک ہے،پاکستان کوبھی جنوبی وزیر ستان،فاٹا میں فوجی نقصان اٹھانا پڑا ہے،القاعدہ بین الاقوامی نیٹ ورک ہے، دنیا میں اس سے جنگ کرینگے، امریکی فوج کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان اور افغانستان کیلیے بڑا خطرہ ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہے،حقانی نیٹ ورک براہ راست کابل حملوں میں ملوث ہے،اس نیٹ ورک کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :