07 جون ، 2012
پیرس … پاکستان کے اعصام الحق کی فرنچ اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیتنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور یان یولین روزے کی جوڑی کو امریکی جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رولینڈ گیروس میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور یان یولین روزے کی جوڑی کو امریکا کے برائن برادرز نے سیمی فائنل میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ امریکا کے برائن برادرز کے ہاتھوں اعصام اور یولین روزے کی جوڑی کو 6-3 اور 7-6 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔