پاکستان
17 مارچ ، 2016

دنیا بھرمیں پاکستانی ناظرین کیلئے خوشخبری ، ’جنگ ‘ اور’ ٹوئیٹر ‘کے درمیان معاہدہ

دنیا بھرمیں پاکستانی ناظرین کیلئے خوشخبری ، ’جنگ ‘ اور’ ٹوئیٹر ‘کے درمیان معاہدہ

دبئی...’جنگ میڈیا گروپ ‘اور’ ٹوئیٹر‘ کے درمیان اپنے مقامی اور دنیا بھر میں پھیلے قارئین تک بہتر کونٹینٹ فراہم کرنے اور انہیں مصروف عمل رکھنے کے لئے مشترکہ معاہدہ ہوگیا ہے ۔

معاہدے کے تحت دونوں فریق رئیل ٹائم کمیونی کیشن سروسز کے لئے ٹوئیٹر کی ٹیکنالوجیز اور پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے جنگ میڈیا گروپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ملکر کام کریں گے ۔

ہماری توجہ جنگ میڈیا گروپ کا وسیع مواد یکجا کرنا اور لوگوں کو ٹوئیٹر کے ذریعے ذرائع ابلاغ کے فروغ کے لئے متعارف کرائے گئے نئے اور جدید تجربات جن میں لائیو اسٹیمنگ ویڈیو کے لئے بنائے گئے پیری اسکوپ ، اورٹی وی کی مختصرمواد کی رئیل ٹائم شیئرنگ کے لئے ’اسنیپی ٹی وی ‘ شامل ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹرآئی ایم ایم ، جنگ میڈیا گروپ فیضان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم لائیو ٹیلی ویژن کا وسیع تجربہ تو رکھتے ہی ہیں اب ڈیٹا اورموجودہ رجحانات کے تحت ٹوئیٹر کا بہتر سے بہتر استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل کے پہلے آپریشن کو حقیقی روپ دینا چاہتے ہیں ۔

جنگ گروپ اور جیو ٹی وی نیٹ ورک کے گروپ پریذیڈنٹ عمران اسلم کا کہنا ہے کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ٹوئیٹراور ٹی وی ناظرین کا گہرا ساتھ ہے اور ہم نے ٹوئیٹر میڈیا اور ٹی وی میڈیا پر چلنے والے اشتہارات کا اثر بھی دیکھا ہے ۔ ٹوئیٹر کے ساتھ ہمارا اشتراک مختلف چینلز پر آمدنی کا سبب بنے والے میڈیا پلیز کے کردار کوبہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گا۔

ایشیاء پیسفیک اینڈ مڈ ل ایسٹ میں ٹوئیٹر کے وائس پریذیڈنٹ آف میڈیا رشی جیٹلی کا کہنا ہے کہ ’’لاکھوں افراد خبروں، کھیل یا رئیلٹی شو دیکھنے کے لئے بیک وقت ٹی وی اور ٹوئیٹر کو استعمال کرتے ہیں کیوں کہ ٹوئیٹراپنے سوشل ساؤنڈ ٹریک کے لئے سب سے مشہور اور ثابت شدہ ہے۔ہمارا مقصد اپنے لائیوویڈیو پورٹ فولیو کو اس حد تک مضبوط بنانا ہے کہ ٹوئیٹر پر تخلیق کار ،پبلشرز اور ناظرین کی مصروفیت اور تعلق کوبڑھایا جاسکے۔ ہم جنگ میڈیا گروپ اور جیو ٹی وی نیٹ ورک کودنیا بھر میں مستقبل کی سوچ رکھنے والے میڈیا پارٹنر کی فہرست میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم ٹوئیٹر کے ذریعے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو ان کا اعلیٰ ویڈیو کونٹینٹ فراہم کریں گے ۔

جنگ میڈیا گروپ
جنگ میڈیا گروپ کو اس کے بانی میر خلیل الرحمن نے 1939ء میں قائم کیا تھا ۔ یہ گروپ اپنی کامیابی کی طویل تاریخ رکھتا ہے ۔جنگ گروپ کی ادارتی روایات اورترقی و ترویج ستر سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ جنگ میڈیا گروپ پاکستان کا سب سے بڑا اشاعتی ادارہ ہے جس کا سرمایہ ملکی میڈیا، مطبوعات ، خبروں اور تفریحی صنعت میںپھیلا ہوا ہے۔

جنگ گروپ جنوبی ایشیاء کی پہلی میڈیا کمپنی ہے جس نے 1971ء میں لند ن سے روزنامہ جنگ کا اجرا کیا جو آج بھی برطانیہ ، جرمنی اور ناروے میں سب سے زیادہ شائع ہونے والاجنوبی ایشیائی اخبار ہے ۔

گروپ سے دس روزنامے ، دو ہفت روزہ میگزینزشائع ہوتے ہیں جبکہ اس کے پانچ چینلز اور ملک کا سب سے بڑا کونٹینٹ پروڈکشن ہاؤس ہے۔ پاکستان میں ہر روز پڑھے جانے والے اخبارات میں 50فیصد حصہ جنگ گروپ کا ہوتا ہے جبکہ ملک کے 30فیصد گھروں میں جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک چینل دیکھا جاتا ہے ۔

جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی نشریات چار براعظموں یعنی جنوبی ایشیاء، مشرق وسطیٰ، برطا نیہ، یورپ ، شمالی امریکہ اور آسٹریلیا میں ہر روز دیکھی جاتی ہیں۔ یہی گروپ ملک کا سب سے بڑا ڈیجیٹل پبلشر بھی ہے۔

مزید خبریں :