08 جون ، 2012
کوئٹہ . . . . کوئٹہ میں آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرت کے بعد ایک ماہ سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی۔ آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ایک سو چالیس اساتذہ ایک ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ کے پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے ہوئے تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی نے ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ کے ہمراہ ہڑتالی اساتذہ سے مذاکرت کئے اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی یقین دھانی پر ان اساتذہ نے ایک ماہ جاری بھوک ہڑتال ختم کردی۔