19 مئی ، 2025
پشاور میں ایک گھر پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
پشاور پولیس کے مطابق واقعہ خٹکو پل کے علاقے میں پیش آئے جہاں ایک گھر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فریقین پڑوسی ہیں اور مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا، ملزمان واقعہ کےبعد فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔