پاکستان
08 جون ، 2012

چاغی میں ملزمان اور لیویز کے درمیان فائرنگ،تین قبائلی اور 12ملزمان ہلاک

چاغی میں ملزمان اور لیویز کے درمیان فائرنگ،تین قبائلی اور 12ملزمان ہلاک

کوئٹہ … بلوچستان کے علاقے چاغی میں لیویز اور مجرموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ۔چاغی انتظامیہ کے مطابق ہلاک شدگان میں تین قبائلیوں سمیت بارہ ملزمان شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر طفیل بلوچ کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ بھی ملا ہے۔انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ پاک افغان سرحدی علاقے میں پیش آیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کا ایک گروہ ہے جس نے ایک مقامی سردار کے بیٹے کو قتل کیا جس کے بعد لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی میں 3 قبائلی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ لیویز نے ملزمان سے اسلحہ اور کئی گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

مزید خبریں :