پاکستان
08 جون ، 2012

امریکا کا سندھ پولیس کیلئے ساڑھے 5 کروڑ روپے امداد کا اعلان

امریکا کا سندھ پولیس کیلئے ساڑھے 5 کروڑ روپے امداد کا اعلان

کراچی … کراچی میں امریکی سفارت کار جیسن کائٹ نے پولیس ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور محکمہ پولیس کے نصاب میں تبدیلی کیلئے ابتدائی طور پر ساڑھے 5 کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ کراچی سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ پولیس حکام کے ہمراہ آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے امریکی سفارتکار جیسن کائٹ اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ امریکی وفد نے انسانی حقوق، کمیونٹی پولیسنگ اور امن و امان کیلئے پولیس کو تربیت دینے کے پروگرام کا جائزہ لیا۔ امریکی وفد نے پولیس افسران سے مختلف شعبوں میں بہتری لانے سے متعلق تجاویز بھی سنیں۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی ایڈمن عبدالخالق شیخ نے بتایا کہ ابتدائی طور پرسندھ پولیس کیلئے 30 تربیتی پروگرام شروع کئے جارہے ہیں جن میں 300 اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔

مزید خبریں :