پاکستان
08 جون ، 2012

چارسدہ روڈ بم دھماکا انسانیت سوز اور ظالمانہ کارروائی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

چارسدہ روڈ بم دھماکا انسانیت سوز اور ظالمانہ کارروائی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور … گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر نے پشاور بم دھماکے کو انسانیت سوز اور انتہائی ظالمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ گورنر مسعود کوثر نے مذمتی بیان میں پشاور کے چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کو لے جانے والی بس میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے اس واقعے انسانیت سوز اور انتہائی ظالمانہ کارروائی قرار دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

مزید خبریں :