پاکستان
08 جون ، 2012

ارسلان افتخار کیس: صدر زرداری نے پارٹی رہنماوٴں کو بیان دینے سے روکدیا

ارسلان افتخار کیس: صدر زرداری نے پارٹی رہنماوٴں کو بیان دینے سے روکدیا

کراچی … صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کو ارسلان افتخار کیس پر تبصرہ کرنے اور بیان دینے سے روک دیا، پیپلزپارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی ارسلان افتخار کیس میں غیر جانبدار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں صدر آصف زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاوٴس میں پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور بجٹ اجلاس پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی ارسلان افتخار کیس میں کسی طور پر بھی فریق نہیں بنے گی اور غیر جانبدار رہے گی، اس سلسلے میں صدر زرداری نے پارٹی رہنماوٴں کو تبصرے اور بیان دینے سے روک دیا ہے۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی میں پیپلزپارٹی کی قربانیاں تاریخ کا باب ہیں۔

مزید خبریں :