کھیل
27 مارچ ، 2016

لاہور میںچولستان کی طرز پر’ آف روڈ چیلنج‘ جیپ ریلی

 لاہور میںچولستان  کی طرز پر’ آف روڈ چیلنج‘ جیپ ریلی

لاہور ......چولستان جیب ریلی کی طرز پرلاہور میں آف روڈ چیلنج جیب ریلی شروع ہوگئی، دریائے راوی کے خشک سطح پر ہونے والی اس ریلی میں 42 جیپیں حصہ لے رہی ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے دریائے راوی کی خشک سطح پر ہونے والی آف روڈ جیپ ریلی کا افتتاح صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع نے کیا ۔

جیپ ریلی بابو صابوموٹروے ٹول پلازہ سے شروع ہوئی، جس میں شامل ڈرائیور 18 کلومیٹرکا فاصلہ طے کر کے واپس اسی مقام پر پہنچیں گے۔

ریلی کے دوران کئی گاڑیاں ریت میں پھنس گئیں تاہم انتظامیہ نے ٹریکٹر کی مدد سے انہیں فوری باہر نکالا ،ریلی کے انعقاد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :