کھیل
27 مارچ ، 2016

ورلڈ ٹی 20: آج کا آسٹریلیا بھارت میچ کوارٹر فائنل بن گیا

ورلڈ ٹی 20: آج کا آسٹریلیا بھارت میچ کوارٹر فائنل بن گیا

موہالی .......ورلڈ ٹی 20میں آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا میچ ایونٹ کا کوارٹر فائنل بن گیا ،یعنیٰ جو جیتا سیمی فائنل میں جو ہارا اس کاایونٹ میں سفر ختم ہوگیا ۔

ٹی ٹوئنٹی کا میگا ایونٹ میں فائنل چار ٹیموں کی دوڑ تاحال جاری ہے ،گروپ ون سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ گروپ ٹو سے نیوزی لینڈ بھی اپنی جگہ پکی کرچکی ہے لیکن دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی تک باقی ہے۔

موہالی میں آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہیں ، جو ٹیم جیتے گی سیمی فائنل میں جائے گی ،اس کےلیے بھارتی کھلاڑی تو تیاری کر ہی رہے ہیں ،لیکن بھارت بورڈ نے بھی رنگ دکھایا ہے ، اور کیوریٹر کو اسپنرز کےلیے سازگار وکٹ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ اسی وکٹ پر ہونا ہے، جس پر پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ہواتھا ،لیکن اس وکٹ کر اسپنرز نے کےلیے سازگار بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :