27 مارچ ، 2016
چنائے ......ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں ٹیم پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی ، ایک اور فتح گرین شرٹس کو ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچاسکتی ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم پاکستان نےبھارت کو شکست سے دوچار کیا،بنگلا دیش کے خلاف بھی شاندار پر فارمنس دی ، جس کے بعد گرین شرٹ کے ایونٹ میں 4پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
آج اس کا مقابلہ اپنے گروپ لیڈ ٹیم انگلینڈ سے ہوگا ،سیمی فائنل تک آسان رسائی کیلئے اسے میچ میں فتح پانی ہوگی ،بصورت دیگر فائنل فور کا فیصلہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے بعد ہوگا جو آج ہی کھیلا جائیگا۔