25 مئی ، 2016
ملک بھر میں ایک تولہ سونا پانچ سو روپے سستا ہوکر 48ہزار 5سو 50روپے پر آگیا ہے۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے ساتھ 1220 ڈالر ہوگئی ہے۔
اس کمی کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا اور ملک میں دس گرام سونا 4سو 28روپے کمی کے ساتھ 41 ہزار 614 روپے کا ہوگیا، ایک تولہ سونا 5سو روپے کمی کے ساتھ 48ہزار 5سو 50روپے پر آگیا ہے۔