پاکستان
26 مئی ، 2016

سراج الحق ٹرین پر چڑھتے وقت چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے

سراج الحق ٹرین پر چڑھتے وقت چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے

جماعتِ اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ دوسرے مرحلے میں روہڑی کی جانب رواں دواں ہے،کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر مارچ کےقائدسراج الحق چلتی ٹرین پر چڑھتےہوئے ٹانگ پر چوٹ لگنے سے  زخمی ہوگئے۔

جماعتِ اسلامی کاکرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا دوسرامرحلہ صبح8بجےلاہورسےشروع ہوا تھا، مارچ اس وقت اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ یہ مارچ رات روہڑی میں قیام کرے گا جہاں سے جمعےکےدن تیسرے اور آخری مرحلے کے سفر پر کراچی کیلئے روانہ ہو گا ۔

 مارچ کے قائد جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر حادثے سےاس وقت بال بال بچ گئےجب وہ خطاب کیلئےاسٹیشن پر اُترے ہوئےتھےکہ اسی دوران ٹرین چل پڑی۔

سراج الحق بھاگتے ہوئےکارکنوں کی مدد سے ٹرین پر چڑھ تو گئے، مگر اس دوران ان کی ٹانگ پر چوٹ آ گئی۔ انہیں ٹرین میں ہی مرہم پٹی کر دی گئی ہے۔