کاروبار
26 مئی ، 2016

پنجاب :گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نئے نظام کی منظوری

پنجاب :گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نئے نظام کی منظوری

 پنجاب حکومت نے موٹر سائیکلوں اور کاروں کی رجسٹریشن کے نئے نظام کی منظوری دے دی، اب موٹر سائیکلوں اور کاروں کے خریداروں کو رجسٹریشن کیلئے نہ توسرکاری دفاتر کے چکر کاٹنا پڑیں گےاور نہ ہی کسی کو رشوت دینا پڑے گی۔

پنجاب میں گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کے خریداروں کے لئے خوشخبری ہے کہ پنجاب حکومت نے موٹر سائیکلوں اور کاروں کی رجسٹریشن کے نئے نظام کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے اس نظام کو ڈیلر وہیکل رجسٹریشن کا نام دیا ہے، اب موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خریداروں کورجسٹریشن بک اور نمبر پلیٹ ڈیلر کے دفتر سےہی ملا کرے گی۔

نئی گاڑیوں پراپلائیڈ فار لکھ کر سڑکوں پر گھومنے پھرنے والے بھی ہوشیارہو جائیں،نئے نظام کے نفاذ کے بعد اس کی  اجازت نہیں ہو گی،ایسا کرنے والوں کی گاڑی ضبط اور ڈیلر کو جرمانہ کیا جائے گا،رجسٹریشن کا نیا نظام لاہور میں شروع کیا جا رہا ہے، جسے مرحلہ وار صوبے بھر میں پھیلا دیاجائے گا۔

مزید خبریں :