دنیا
27 مئی ، 2016

پاکستان دہشتگردی کی خود ساختہ رکاوٹ ختم کر دے، مودی

پاکستان دہشتگردی کی خود ساختہ رکاوٹ ختم کر دے، مودی

 


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی،خود ساختہ رکاوٹ کو ختم کر دے توپاک بھارت تعلقات واقعی عظیم بلندیوں پر پہنچ سکتے ہیں۔

 امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت پہلا قدم اٹھانے کو تیار ہے لیکن امن کا راستہ دو طرفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائےغربت سے جنگ کرنی چاہیے، لیکن اس کے ساتھ دہشت گردی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو نا چاہیے، دہشت گردی کو اس وقت ہی روکا جاسکتا ہے جب تک اس کی پشت پناہی نہ روکی جائے۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا دینے اور مؤثر کارروائی کرنے میں پاکستان کی ناکامی ہمارے تعلقات میں پیش رفت کو محدود کر رہی ہے۔

مزید خبریں :